Tuesday, 16 March 2021

Meesha Shafi 3 year face jail News Was Wrong And Who Did this?

It's sad or good but the truth is  Mesha Shafi is not being punished. but these all news are fake and spread by Indian websites, know fake news but at least for a moment Ali Zafar supporters happy.

Ali Zafar & Meesha Shafi

At first, I was happy to read that justice was done but I forgot that this is Pakistan. You can't find it here even after death, but later when Mesha share on his Twitter handle and confirmed all are false news.  That's the situation will change and I can't stand how I react to this situation, below you can see a screenshot of the tweets.

Screenshots of Meesha Shafi Tweets

If you have a doubt, you can go to her Twitter account and verify these screenshots but if you believe in my screenshots I wanna say, I love you but as a friend.  She is not was the only first time when she blamed Ali Zafar also other paid bloggers use #Metoo but when others see everything goes wrong and then others so-called victims said this was a misunderstanding and withdrew the accusation, but now it will be proved that every time a man is not wrong and the now these so-called feminists will be understood that their will is not successful now. Justice Has arrived  Now the truth has conquered. Even the Twitter trend was wrong, but seeing the support of Ali Zafar, it became clear who was true.  

meesha shafi about ali zafar

 I was convinced from the first day that Ali Zafar is innocent. Now they have got the answer. Of course, the house of Allah is late but It is not dark. May Allah protect the honor of pure men and women.  Now I will end the blog with the fact that you have never made any accusation against anyone in your life, even if you believe it, first gather the evidence and then apply it, otherwise, people will never believe you, end the blog.  With this prayer, may Allah save you from bad times and keep you happy forever.

Wednesday, 10 March 2021

why everyone is CEO , Founder and Director on LinkedIn?

I created an account on Linkedin a year ago, but now when I begin blogging then I am following on Linkedin for career opportunities within blogging then I connect to new peoples I see every second is CEO and third is Founder and Director.  I try to google Company names I found nothing and even these companies are even not registered in Government files then I realized if everyone has these good designations then who will come on Linkedin for career opportunities and for finding jobs?

I think I am the only one😄 but the question is why am I am not received from CEOs sectaries invitation for jobs and most important question if all these are directors and founders then where are company workers? are they robots? then I realized peoples are mentally sick and they just want CEOs, Directors Designation in profiles and they just want to become like Mark Zuckerberg, Jack, Bil Gates without knowing these persons' hard work. I believed first you make the company you try to make a chain like for example if you start a Restaurant, first you try to make city best Restaurant for guests and give good delicious food for a guest then you make the same Restaurant with same facilities in another city and run the same circle until your Restaurant make a name in National level then you will be able to called CEO of Etc. Which Restaurant you make you mention your name because that is the time your Restaurant workers, a guest who would you like to eat in your restaurants and love the restaurant dishes they know you as a CEO and like you on this position in other hands you are LinkedIn CEO and in your home your family doesn't give you second-time foods and you are CEO on Linkedin it's really bad for you its called fake life, and I know you won't be acceptable but this is the reality I hope my blog helps you to understand. stay safe and stay happy to see you soon with the new blog.

Monday, 8 March 2021

KFC Free Family Bucket? what is Truth?

I hope so you saw or listen to KFC free Family bucket in ads or during the open websites you see an Ad about KFC free bucket and also messages you received via chrome from girls and if you click the link then I was two news for you one is you already received which is you won free KFC Bucket but I will tell you which one you don't know and that is this free Bucket is totally a scam and its all scam made by Malaysian hackers and now your mobile accounts and all contacted device,  laptops, PCs hacked by hackers and you just give your everything to hackers just for Fake KFC bucket.
Photo Credit KFC Malaysia



 because you fooled in 2021, yes you fooled because you don't differentiate in real and fake news, especially in Pakistan people very helped Malaysian hackers to support with share links on WhatsApp groups.
I am sharing with you pictures from my friend Whatsapp status in which he shares photos about the scam.
My Friend whatsapp status Picture


in which picture you see that how hackers invite peoples to click the link and target on human lust and people will give everything after clicking the link, but after some hours when KFC noticed about the scam they share an opinion on Facebook official page and said its fake news we never make any deal on women's day. so at the end, if you never received this type of links you are lucky and hackers never steal your privacy but also share about this scam with your friends and family and for future be careful because its 2021 and nothing is impossible.

KFC Offical Facebook Page statement



Friday, 23 August 2019

مسئلہ کشمیر آرٹیکل 370 والا

آرٹیکل 370 میں ترمیم کرنے کی دیر تھی اور پھر تمام کشمیری رہنما نظربند انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی آرٹیکل 370 میں ترمیم کے بعد اب بھارتی شہری پاسپورٹ رکھنے والوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے کہ وہ جہاں چاہیں کشمیر میں جگہ خرید سکتے ہیں اور رہائش رکھ سکتے ہیں اور اب تک کے ذرائع کے مطابق وہ چاہیں تو وہاں پر کشمیری عورتوں سے زبردستی شادی تک کر سکتے ہیں،اس سے بھارت کو دو فائدے صاف ہوتے نظر آرہے ہیں ایک ہندوں کی آبادی بڑھنے سے کشمیر میں مسلمان اقلیت ہوکر رہ جائیں گے اور دوسرا قتل عام کرنے کے لیے فوج کے ساتھ اشتحال پسند ہندو بھی شامل ہوجائیں گے اور یوں مسلمان سینڈوچ بن کر رہے جائیں گے،یہ میری بات آپ لکھ لیں بھارت اسرائیل سے بھی زیادہ خطرناک ہوچکا ہے جس طرح اسرائیل نے شروعات کی تھی فلسطین میں یہودی بستیاں بنانے کے نام پر ٹھیک اس طرح بھارت اکھنڈ بھارت بنانے کے لیے کشمیر میں ہندوؤں کی آبادیاں قائم کرے گا اس کے بعد میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کشمیر میں مسلمانوں کی اب ایسے لاشیں ملیں گیں جیسےکبھی کراچی میں ایم کیو ایم کے دور میں ملا کرتی تھیں۔
پاکستان کا اگلا لائحہ عمل:
اب آگے سب کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ پاکستان کیا کریگا تو پاکستانیوں کے متعلق ایک امریکی سابقہ کونسلیٹ ہیں جو کہتے ہیں ''ایک پاکستانی کی قیمت وسکی کی بوتل سے لے کر امریکہ کی مفت سیر تک محدود ہے" اور میں اس بات سے متفق ہوں اور شاید وہ اگر زندہ ہوتے تو ان کو میں بتا پاتا کہ اب قیمت دبئی کی سیر تک محدود ہو کر رہ گئی ہے توکہنا یہ تھا کہ پاکستانیوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ ان کو ہمیشہ فوج تو بہادر ملی ہے لیکن ان کوحکومت ہمیشہ بزدل ملی ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی، نون لیگ یا پی ٹی آئی ہو اور شاید یہی وجہ ہے کہ کشمیر کا معاملہ ہو یا کوئی اور معاملہ جب تک فوج کی طرف سے کوئی بیان نہ آئے ہمارے ملک کا کوئی شہری اعتبار نہیں کرتا کسی بات پر کیونکہ فوج کے متعلق کوئی بھی کتنا بھی  قوم کو ورغلا لے اس قوم کو اتنا یقین ہے کہ کم از کم ہم فلسطین و شام یا عراق نہیں بنے تو اس فوج کی وجہ سے، ابھی تک کی اطلاع کے مطابق پاکستانی فوج  باڈر پہ کھڑی ہے لیکن وہ صرف بھارت کی غلطی کے انتظار میں ہیں جو کہ مجھے نہیں لگ رہا وہ  غلطی ہوگی کیونکہ بھارت ایک بزدل فوج رکھتا ہے وہ جتنا مرضی ترقی کرلیں کسی بھی موڑ پر چلے جائیں ان کی فوج  بزدل ہے بزدل رہے گی جس طرح ہمارے حکمران بزدل ہیں اور وہ بزدل رہیں گے۔
اسلامی ممالک :
اب یہ سوچنے کی بات ہے کہ اسلامی ممالک کیا کریں گے چونکہ کشمیری مسلمان ہیں تو ظاہر  ہے مسلمان کو چوٹ لگے گی  تو سارے مسلمان ممالک کو بھی احساس ہونا چاہیے کیونکہ سعودی عرب یو اے ای اور جتنے بھی ان سے ریلیٹڈ ممالک ہیں یہ سب امریکہ اور اسرائیل کے تلوے چاٹتے رہے ہیں تلوے چاٹتے رہیں گے اور انکو تلوے چاٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ بےغیرت ممالک عراق اور فلسطین کی تباہی کے وقت کچھ نہیں کر سکے تو اب کیا کریں گے ہاں اگر کوئی عیساہی یا  یہودی مرجائے تو یہودیوں اور عیسائیوں کو خوش کرنے کے لئے اپنے سو مسلمان بھی قتل کر دیں،ان کے لیے عورت اور شراب سب کچھ ہے ان میں تو اتنا بھی ایمان باقی نہیں چلو منہ سے کہہ دیں کہ یار یہ غلط ہو رہا ہے ڈوب کے مرنے کا مقام بے مسلمان ممالک کے لیے کہ انہوں نے ایک کشمیر کے حق میں ٹویٹ کرنا مناسب نہیں سمجھا جب بہت زیادہ لعن تحن ان کو ہوگی تو پھر یہ سب ممالک اسلامی مل کر ایک کانفرنس کریں گے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا سب کو دکھانے کے لئے بھارت کو برا بھلا کہا جائے گا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد آفر کیمرہ ہو کر جلدی سے بھارت کو فون کرکے معافی مانگی جائے گی کہ ہم سے غلطی ہوگئی استاد جی آپ بڑے ہیں  ہمیں معاف کر دیجیے آپ کو پتہ تو ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن آپ کو یہ بھی تو پتا ہے کھل کہ ہم سب کے سامنے آپ کے خلاف ہوگہیں تو تب بات بنے گی باقی آپ کو پتہ تو ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے ساتھ ہیں رہیں گے ہمیں کیا مسلمانوں سے اور کشمیریوں سے مریں ہماری طرف سے
آخری الفاظ:
میرے آخری الفاظ یہی ہیں کہ اللہ کشمیر کی مدد کرے اور جہاں تک مجھے پتہ چلا ہے میرے نامعلوم ذرائع کے مطابق کشمیری مجاہدین اور کشمیری عوام کل پورا ارادہ  رکھتے ہیں بھارت کا کرفیو کو توڑنے باقی اللہ ان کا حامی و ناصر ہو لیکن ایک بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے ہمیں اپنے زور بازو پر اور بندوق کے دم پر کشمیری بھائیوں کی مدد کرنی ہے اور بھارت کو ہرانا ہے اور وہاں پر اپنا پرچم لہرانا ہے کیونکہ ہمارے سامنے افغانستان کی شکل میں واضع مثال ہے کہ کس طرح افغان طالبان نے صرف اللہ کے بھروسے پر بغیر کسی جدید ہتھیار بغیر کسی جہاز اور بغیر کسی ایٹم بم کے  امریکہ کو پچھلے بیس سال سے ناکوں چنے چبوا رہا ہے اور امریکہ کو وہاں سے نکلنے کے لیے کوئی راستہ تک نہیں مل رہا اور اب امریکہ جیسی سپر پاور اس بات پر مجبور ہے کہ وہ افغان طالبان سے مذاکرات کرکے افغانستان سے نکل آئے اور اب بہت ہوگیا کالے رنگ کی پروفائل لگا کے کچھ نہیں ہونے والا اب اب کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے پاکستان کو ہمت کرنا پڑے گی جس طرح کشمیری مجاہدین اتنے سالوں سے لڑ رہے ہیں اب پاکستان کو بھی کچھ کرنا ہوگا کیونکہ اگر آج انہوں نے کشمیر کو اپنا حصہ بنا لیا ہے تو ہوسکتا ہے کل وہ آزاد کشمیر پر حملہ کردے تو کیا ہم تب بھی ہاتھ باندھ کر کھڑے رہیں گے کہ استاد جی او یہاں پر قبضہ کر کے اس کو بھی اپنے اکھنڈ بھارت کا حصہ بنا لو کیونکہ ہم نے تو لڑنا ہے نہیں ہم تو ہیں ہی  بزدل اور بے غیرت مسلمان۔


Sunday, 30 June 2019

کاف کنگنا - ایک محبت کی کہانی


''
کاف کنگنا'' ایک ایسی خوبصورت کہانی پر مبنی فلم ہے جو کہ پاکستان کی پوری فلمی تاریخ میں شاہد ہی ایسی فلم کبھی بنی ہو، یہ فلم دراصل پاکستان اور بھارت تعلقات پر مبنی ہے دونوں ممالک نے اس سے پہلے روایتی دشمنی میں بہت سی  فلمیں بناہیں ہیں لیکن یہ فلم دشمنی کو پیار میں رنگنے کے لیے بنائی گی ہے جو کہ اس کے ٹریلر میں صاف دکھایا جارہا ہے یہ محبت کی ایک لازوال اور خوبصورت کہانی ہے ٹریلر دیکھ کر آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے کہ ہدایت کار،  فلم کے لکھاری اور سب سے بڑھ کر کام کرنے والے اداکاروں نے اداکاری کرکے کمال کردیا ہے،سچ کہا جاۓ تو میں بھارتی فلموں میں روایتی دشمنی اور بھارتیوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کو مرتے دیکھ کر تنگ آگیا تھا، بھائی تم لوگ میرا دکھ نہیں سمجھ سکتے جب اجے دیوگن اور اکشے کمار ایک گرنیڈ سے 30 پاکستانی سپاہی مارڈالتے تھے اور جب سیف علی خان کہتا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، یہ سب دیکھ کر اتنا روتا تھا کہ شاہد ایشیاء کپ کے فائنل میں شاہد آفریدی نے دو چھکے مار کر اسٹیڈیم میں کھڑی بھارتی لڑکیوں کو بھی نہیں رلایا ہوگا۔
فلم کی کہانی ایک پاکستانی ایجنسی ISI کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو کہ مشن پورا کرنے کی غرض سے بارڈر کراس کرکہ بھارت جاتا ہے،بھارت جاکر اس نے اپنا مشن وزیراعظم ہاؤس کے اندر مکمل کرنا ہوتا ہے لیکن حالات تب تبدیل ہوجاتے ہیں جب پاکستانی ایجنٹ کو وزیراعظم کی بیٹی سے پیار ہوجاتا پے،اس کے بحد آگے کیا ہوتا ہے اور فلم کے اختتام پر کیا ہوگا یہ سب جاننے کے لیے بڑی عید کا انتظار کرنا ہوگا۔
ایجینٹ کا کردار سمیح خان جبکہ لڑکی کا کردار ایشال فیاض نےادا کیا ہے اس کے علاوہ دیگر بڑے ناموں میں عائشہ عمر، فضا علی اور نسیم وکی شامل ہیں۔
فلم کا ٹریلر اپنے جاندار ڈائیلاگز اور خوبصورت موسیقی کی وجہ سے ابھی ہی کافی مقبول ہوگیا پے اور فلم کی کہانی کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے ،مشہور کامیڈین نسیم وکی کا بولا ہوا ڈائیلاگ ''یہ ہی پاکستانیوں کا پرابلم ہے کتوں سے ڈرجاتے ہیں مگر انڈین سے نہیں ڈرتے'' بہت زیاد مقبول ہوا ہے اور کیوں نہ مقبول ہو ایک تو سچ بات ہے اور دوسری بات  آخر فلم کے لکھاری مشہور ڈراموں پیارے افضل، صدقے تمھارے،میں مرگہی شوکت علی اور لنڈا بازار کے لکھاری ہیں اور ان کی لکھی گئی فلم ''پنجاب نہیں جاؤں گی '' کے ڈائیلاگ ابھی تک دیکھنے والوں کے ذہنوں سے نکل نہیں پارہے، آپ سمجھ تو گئے ہوں گے میں کس کی بات کررہا ہوں؟ جی ہاں پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول خلیل الرحمان قمر کی بات کررہا ہوں، اتنے کامیاب ڈراموں اور کامیاب لکھی فلم کے بحد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ فلم بہت مقبولیت حاصل کرئے گی جس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ لکھنا کے علاوہ ہدایت کاری بھی خود خلیل الرحمان قمر نے دی ہے۔
یقین مانیں مجھے خود اس فلم کو دیکھنے کا انتظار ہے اور یہ میرے لیے پہلی فلم ہوگی جس کے ٹورنٹ پر آنے اک انتظار نہیں کروں گا بلکہ سیدھا سینما ہال میں جاکر دیکھوں گا۔

Tuesday, 18 June 2019

پاکستان بھارت سے ہر بار کیوں ہارجاتا ہے؟


سب سے پہلے بھارت کو مبارک ہو میچ جیتنے پر، روایتی دشمنی ایک طرف لیکن دشمن کے اچھے کام کو سراہنا چاہیے اور بھارت نے کھیل کر بتایا ہے کہ واقعی وہ ایک بہت اچھی ٹیم ہے اور کسی کو بھی ہرانے کی کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ بات بھارت اس ورلڈکپ کے پہلے میچ سے ہی ثابت کرتا آرہا ہے کہ وہ جیت کا خواب لے کر آۓ ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی تیاری:
بھارت جیسی اتنی بڑی ٹیم جوکہ اس ورلڈ کپ کے شروع سے ہی سب پر ایک بھیانک خواب بن کر نیندیں حرام کررہی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف بھی کھیلنے کے لیے اس طرح محنت کررہی ہے جیسے پاکستان سے اچھی ٹیم ہے ہی کوئی نہیں، اور دوسری طرف ہماری قوم 1992 کے میچوں سے ملانے کی کوشش میں ہے کہ تب کس کے خلاف جیتے تھے اور ہماری ٹیم ماشااللہ اللہ بری نظر سے بچائے اور ہمارے کپتان سرفراز کی نیند پوری کرے یہ سب ٹیم میچ سے چند گھنٹے پہلے جہاں بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی حکمت عملی بنانے میں لگی ہے وہاں ہماری ٹیم پیزا اور شیشہ سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
ٹاس کی غلطی:
جب عمران خان جیسا نامور کرکٹر تمھیں تاکید کے ساتھ کہ رہا پے کہ کہ بھائی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا لیکن ہمارے سرفراز نے وہ ہی غلطی کی جو کوہلی نے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کی تھی اور  اس غلطی سے کوہلی نے تو سبق سیکھ لیا لیکن یقین مانو ہماری ٹیم پھر بھی نہیں سیکھ پاۓ گی، بات کی جاۓ سرفراز کی جو دھونی کو پسندیدہ کرکٹر کہتا ہے لیکن دھونی سے ایک چیز بھی نہیں سیکھتا اگر سیکھ پاتا تو یوں کیپرینگ کے وقت نیند پوری نہ کررہا ہوتا کیونکہ جب دھونی کیپرینگ کررہا ہو تو بلے باز سامنے سے آتے ہوے گیند باز سے نہیں ڈرتا بلکہ اپنے پیچھے کھڑے دھونی سے ڈرتا ہے کہ کہیں اس کی پھرتی یا چالاکی سے میں آؤٹ نہ ہوجاؤں۔
بھارت کے کھلاڑیوں سے اپنے کھلاڑیوں جیسا سمجھنے کی بیوقوفی:
غلطی بھی لکھ سکتا تھا لیکن بیوقوف لکھنے کا مقصد پاکستانی قوم کو یقین دلانا تھا کہ یہ کتنے بڑے بیوقوف ہیں، غصہ نہیں غور سے پڑھو پہلے، بھارت کی ٹیم بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہت اچھی ہے اور یہ ان دونوں خوبیوں کی وجہ سے اپنے گیند بازوں کی خامیوں پر قابو پالیتے ہیں اور ہماری ٹیم بیٹنگ,فیلڈنگ تو سب کے سامنے ہے باؤلنگ میں محمد عامر کو چھوڑ کر کوئی بھی گیند باز کسی بڑے میچ کے لیے بھروسہ والا نہیں ہے سوائے وہاب ریاض کے، مطلب ہماری ٹیم بھارت تو دور زمبابوے جیسی ٹیم سے بھی جیتنے کی اہلیت نہیں رکھتی اور ہم امید لگا کر بیٹھے تھے کہ بھارت سے جیتیں گے
پاکستان بمقابلہ بھارت :سوشل میڈیا پر
جب گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں مقابلہ کررہی تھیں ٹھیک اسی وقت سوشل میڈیا کی مشہور ویبسائٹ ٹویٹر پر دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کو باپ بیٹا بنانے میں لگے ہوۓ تھے،
میچ تو چند گھنٹوں میں ختم ہوگیا لیکن اس کے بعد جو گالم گلوچ پاکستانی ٹیم پر ہونا شروع ہوا یقین مانیں بھارتی پاکستانیوں کو بھڑکا رہے تھے اور پاکستانی بجاۓ بھارتیوں کو کچھ کہنے اپنی ٹیم کی ہی تکہ بوٹی کرنے میں لگے ہوۓ تھے اور سب سے مقبول ٹرینڈ #سرفراز_کو_گھر_بھیجو #ShoaibMalik #Parchi جیسے ٹرینڈ چل رہے تھے یہ ٹرینڈ تو لکھنے کے قابل بھی ہیں لیکن ان ہیش ٹیک کی آڑ میں جو کرکٹ ٹیم کی واہ واہ ہورہی تھی یقین کریں اتنی تو ابھینندن کی بھی پیرا شوٹ سے اترنے کے بعد بھی نہیں ہوئی ہوگی، لیکن ایک اور اچھا ہیش ٹیگ دیکھنے کو ملا وہ تھا Congratulations INDIA جو کہ بہت بڑی بات اس سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی قوم نے روایتی دشمنی کو ایک طرف رکھ کہ واقحی بھارت کے کھیل کو سراہا ہے جو کہ اس سے پہلے دیکھنے کو نہیں ملا اور شاہد پاکستانی قوم بھی سمجھ گئ ہے کہ جیتنے کے لیے دعائیں نہیں بلکہ بھارت جیسا کھیلنا پڑے گا۔

Wednesday, 1 May 2019

یار پیسوں میں برکت ہی نہیں ہے


آپ نےاکثر تنخواہ دار طبقہ خاص طور پر جو سرکاری ملازم ہیں ان کے منہ سے اکثر بات سنی ہوگی کہ یار پیسوں میں برکت ہی نہیں ہے۔
تو جناب عالی برکت کیسے ہو؟ جب دفتر کا وقت صبح 9 بجے ہو اور آپ دفتر 10 بجے پونچھیں، برکت کیسے ہو جب آپ تو شادیاں اینجوائے کررہے ہوں لیکن دفتر کے رجسٹر میں حاضریاں باقاعدگی سے لگ رہی ہوں، برکت کیسے ہو جب آپ دفتر میں بیٹھ کر بھی گھر کے کاموں پر زیادہ توجہ دے رہے ہوں،تو برکت کیسے ہو جناب؟ جب آپ کو اپنے افسر سے ڈر ہو لیکن اس اللہ کی ذات سے نہیں جو رزق دیتا ہے، تو جناب برکت کیسے ہو جب آپ بڑے بڑے ہوٹلوں کے کھانا سے لطف اندوز ہونے کے بعد بھی بجاۓ اللہ کا شکر ادا کرنے کہ کھانے سے خامیاں نکال رہے ہوں۔
اب آپ سوچ رہے ہونگے یہ سب تو دفتری محاملات ہیں ہر دوسرا بندہ دیر سے آتا ہے اس میں ایسا کیا ہے جو پیسے میں برکت نہیں ہے،چلیے میں آپکو ایک سادہ سی مثال دیتا ہوں، آپکو تنخواہ کس چیز کی ملتی ہے؟ کام کرنے کی ملتی ہے نہ اور کام کرنے کے اوقات دن کے 8 گھنٹے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ان 8 گھنٹوں میں سے بھی آدھا وقت ذاتی کاموں میں ضائع کررہے ہیں مطلب دفتر والوں کی کوئی مدد نہیں ہورہی جس کا واضع مطلب ہے کہ آپ بدیانتی کررہے ہیں اور بددیانتی سے کمائے ہوے پیسے میں برکت نہیں ہوتی۔
یہ ہے تو ایک سادہ سی مثال اور آپ پڑھنے والوں میں سے اکثر اس بات سے اتفاق کریں گے کہ میری دی ہوئی مثال نوکری پیشہ افراد سے متعلق کتنی حقیقت رکھتی ہے۔
آپ صرف آج کے دن عہد کرلیں کہ آئندہ دفتر کے وقت میں دفتر کا کام اور باقی سارے کام چھٹی کے بعد کرنے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت ڈالنی ہے، کچھ ہی دنوں میں آپکو واضح تبدیلی نظر آئے گی اور آپ جو ''پیسے میں برکت نہیں ہے'' کا گلہ کرتے ہیں وہ گلہ بھی بھول جائیں گے ۔


Meesha Shafi 3 year face jail News Was Wrong And Who Did this?

It's sad or good but the truth is  Mesha Shafi is not being punished. but these all news are fake and spread by Indian websites, know ...